Columnist Course

1st Class Columnist

September 19, 2023 7 months ago

Kulya-Tu-Dawah Department of JTR Takhassusat
1st Class Columnist Course | Jumma Mubarak 15 Sep 2023


کالم نگاری کورس2023ءجامعۃالرشید پہلی کلاس 15ستمبر بروز جمعۃ المبارک کلیۃ الدعوہ شعبہ تخصصات جامعۃالرشید کے تحت ہونے والے کالم نگاری کورس کی پہلی کلاس منعقد ہوئی ۔

پہلے لیکچر میں جامعۃ الرشید شعبہ تخصصات کے استاد محترم مولانا ندیم الرشید صاحب نے کہانی سے کالم لکھنے کے اصول و طریقوں پر تفصیلی لیکچر دیا اور منظر نگاری کے ذریعے مضمون لکھنے ک طریقہ بتایا ۔
10:30 بجے وقفے کے بعد استاد العلماء حضرت مفتی ابولبابہ شاہ منصور صاحب مدظلہ العالی نے لیکچر دیا جس میں حضرت مفتی صاحب نے کالم نگاری کے اصول ، خوشخط لکھنے کے طریقے ، الفاظ مترادف و متقارب کی پہچان ، رموز و اوقاف کا طریقہ ، حاصل مطالعہ کو اسکینگ چارٹ کے ذریعے محفوظ کرنے کا طریقہ بتایا اور ان تمام موضوعات پر تفصیلی لیکچر دیا ۔۔
کلاس کے آخر میں نائب نگران کورس مولانا سلامت علی عباسی صاحب نے کورس میں پڑھائی جانے والے نصاب کے متعلق طلبہ کو آگاہ کیا اور آئندہ کلاسوں کے حوالے سے رہنمائی دی، یوں پہلی کلاس اختتام پذیر ہوئی ۔
کالم نگاری کورس جامعۃالرشید 2023ء
زیر انتظام: کلیۃ الدعوہ شعبہ تخصصات جامعۃالرشید کراچی

Recent News