ایک روزہ دعوتی سفر

ایک روزہ دعوتی سفر

September 2, 2022 1 year ago

کلیۃ الدعوہ کے طلباء کرام کا  ایک روزہ دعوتی سفر

 

کلیۃ الدعوہ کے طلبہ کرام ایک روزہ دعوت اسلام  گشت پر حیدر آباد گئے جہاں طلبہ کرام نے   غیر مسلموں  کی بستیوں میں  دعوت اسلام  گشت کیا اور  غیر مسلموں نے اپنے مذہبی شعار اتار کر پھینک دیئے اور یہ  کہا  کے وہ  جلد از جلد کلمہ  طیبہ پڑھنے کی سعادت حاصل کریں گے ۔  کلیۃ الدعوہ جامعۃالرشید کراچی کے طلبہ کرام ہر اتوار کو  غیر مسلم آبادیوں میں جا کر  دعوت اسلام  گشت کرتے  ہیں-

یکم اگست ، 2 محرم الحرام بروز پیر کلیۃ الدعوۃ کے طلباء اپنےاساتذہ  شیخ عبداللہ صاحب ، مولانا ندیم الرشید صاحب ، مولانا سلامت عباسی صاحب ، اور مولانا شہباز  علی راؤصاحب کی معیت میں دعوت اسلام سفر پر روانہ ہوئے ۔

جہاں طلبہ کرام نے مختلف بستیوں میں  دعوت اسلام  گشت کیا اور غیر مسلموں نے اپنے مذہبی شعار اتار کر پھینک دیئے اور یہ  کہا  کے وہ  جلد از جلد کلمہ  طیبہ پڑھنے کی سعادت حاصل کریں گے ۔اس طرح   کے گشت سے طلبہ کرام کے  لیے عملی میدان میں نکل کر کام کرنا آسان ہو گا 

Recent News