فن خطابت کورس

فن خطابت کورس

August 17, 2022 1 year ago

فن خطابت کورس  جامعۃ الرشید 2022ءکی تیسری کلاس

 

کلیۃ الدعوہ   شعبہ تخصصات جامعۃالرشید کے زیر اہتمام جاری فن خطابت کورس کی 5 اگست بروز جمعۃ المبارک کو تیسری کلاس منعقد ہوئی جس میں اساتذہ جامعۃالرشید نے لیکچر دیئے۔
۔شعبہ تخصصات کے نگران و مسؤل حضرت اقدس مفتی ابو لبابہ شاہ منصور  صاحب مدظلہ العالی نے فن خطابت کی اہمیت،   اقسام ،مواد و انداز بیان  کی اقسام پر گفتگو کی۔
جب کے مفتی فیصل احمد صاحب نے  مواد کے حصول کے ذرائع اور طریقوں پر لیکچر دیا۔ مولانا ندیم الرشید صاحب نے سیرت النبی کی  تقریر کی عملی  مشق کروائی  بعد ازاں طلبہ کرام نے اساتذہ کرام کی زیر نگرانی اجتماعی  مشق کی۔

مولانا سلامت  عباسی  صاحب نے طلبا ء کو آئندہ کی کلاسوں  کی ترتیب و نظم  کے حوالے سے رہنمائی کی ۔

جامعۃ الرشید کے شعبہ تخصصات  کے زیر اہتمام  پورا سال شارٹ کورسز جاری رہتے ہیں ۔

Recent News