اسٹیٹس کا مطلب کیا ہے

اسٹیٹس کا مطلب کیا ہے

March 28, 2022 2 years ago 1 Comment

آج ایک چھوٹی سی بات کی طرف توجہ دلانا مقصود ہے جسے عموما آج کل ہم غیر اہم خیال کرتے ہیں۔

یقینا ہم ہر روز واٹس ایپ ،فیس بک اور دوسری سوشل ایپس پہ اسٹیٹس یا اسٹوری لگاتے ہیں۔

کیا کبھی My Status کا اردو میں ترجمہ کرکے دیکھا ہے؟

یقینا نہیں؟

کیونکہ اگر ترجمہ کیا ہوتا اور آپ اس کے مفہوم سے آشنا ہوتے تو آپ کبھی بھی Status پر گانے اور ناچتی لڑکیوں کی TikTok اور ساز باجا نہ لگاتے۔

دراصل Status انگریزی کا لفظ ہے اور اردو میں اس کو درجہ یا عام الفاظ میں حیثیت کہتے ہیں۔

اس طرح My Status کا مطلب ہوا میری حیثیت۔

اور جب آپ اسٹیٹس پر گانے اور ناچتی لڑکیوں کی ویڈیو لگاتے ہیں تو اصل میں آپ اپنی اوقات اور حیثیت کو

متعارف کروا رہے ہوتے ہیں۔

سب سے بڑی بات اس میں یہ ہے کہ آپ کا لگایا گیا گانا یا فحش فوٹو جتنے لوگ دیکھیں گے ان دیکھنے والوں کے بقدر آپ کے نامہ اعمال میں گناہ درج کردیے جاتے ہیں مثال کے طور پر آپ کا

سٹیٹس 20 بندوں نے دیکھا تو 20 گناہ ان 20 بندوں کو جہاں مل رہے ہیں وہیں پر آپ اکیلے کو ان کے 20 اکٹھے گناہ پہنچ رہے ہیں چاہے آپ کوئی ایسی جاری برائی چھوڑ کر قبر میں بھی چلیں جائیں وہاں پر بھی آپ کے گناہوں میں مسلسل اضافہ ہوتا رہے گا اس لیے اس گناہ جاری سے بچنے کے بھرپور کوشش کیجیے۔

اللہ کریم ہمیں نیکی کرنے اور نیکی کو پھیلانے کی توفیق بخشے آمین ثمہ آمین ثم آمین۔                

 

           لیاقت علی

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Recent Blogs