فن خطابت کورس چھٹی کلاس

فن خطابت کورس چھٹی کلاس

September 6, 2022 1 year ago

فن خطابت کورس جامعۃ الرشید 2022ءکی چھٹی  کلاس

 

شعبہ تخصصات جامعۃالرشید "کلیۃ الدعوہ" کے زیر اہتمام جاری فن خطابت کورس کی 26 اگست بروز جمعۃ المبارک کو چھٹی کلاس منعقد ہوئی جس اساتذہ جامعۃالرشید نے لیکچر دیئے۔ 

پہلے لیکچر میں مفتی فیصل احمد صاحب نے طلبہ کو مواد کے حصول کے طریقوں پر لیکچر دیا اور طلبہ کو بتایا کے  تحریر یا تقریر کے لیے مواد کو کیسے جمع کیا جاتا ہے ۔

دوسرے لیکچر میں مولانا ندیم الرشید صاحب نے طلبہ کرام کو بتایا اور سمجھایا کہ  تقریر کے اختتامیہ کیسے تیار کیا جائے کے ۔

تیسرے لیکچر میں استاد الاساتذہ حضرت اقدس مفتی ابو لبابہ شاہ منصور مدظلہ العالی نے طلبہ کرام کو ادائیگی کے پانچ بنیادی اصولوں کے موضوع پر لیکچر دیا اور طلبہ کرام کو تقریر کی اجتماعی مشق کروائی۔

کلاس کے اختتام پر   مولانا سلامت علی عباسی صاحب نے طلبہ کرام کو سیمی فائنل اور فائنل مقابلے کے اصول و ضوابط کے حوالے سے بتایا کہ مقابلہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر ہو گا۔ اور فائنل تقریری مقابلے میں کس طریقے کے مطابق طلبہ کرام کو سلیکٹ کیا جائے گا۔یوں چھٹی کلاس اختتام پذیر ہوئی

جامعۃ الرشید کے شعبہ تخصصات  کے زیر اہتمام  پورا سال شارٹ کورسز جاری رہتے ہیں ۔

 

از انتظامیہ :شعبہ تخصصات جامعۃالرشید کراچی



#Arif #Siddiqi #motivation #6September #defense #day1965 #kulyatudawah #Courses #muslim #Darsequran #kitabat #abulubaba #Competition #jamiaturrasheed #Students #2022
 
Visit Our Website:
http://kulyatudawah.com/
YouTube:
https://bit.ly/3x8X75v
Facebook:
https://www.facebook.com/kulyatudawah
Twitter:
https://twitter.com/KulyatuDawah
 

Recent News