فن خطابت کورس 2023ء جامعۃالرشید کراچی

پہلی کلاس

June 12, 2023 10 months ago

فن خطابت کورس 2023ء جامعۃالرشید کراچی
پہلی کلاس
9 جون بروز جمعہ کلیۃ الدعوہ شعبہ تخصصات جامعۃالرشید کے تحت منعقد ہونے والے فن خطابت کورس کی پہلی کلاس کا انعقاد ہوا ۔
صبح 10 بجے تک گزشتہ ہفتے سے جاری داخلوں کا سلسلہ مکمل کرنے اور 120 طلباء کے انتخاب کے بعد باقاعدہ پہلی کلاس اور عملی مشق کا انعقاد ہوا۔ پہلی کلاس میں استاد الخطباء مولانا ندیم الرشید صاحب نے پہلے لیکچر میں تدریس کے فرائض سر انجام دیتے ہوئے درج ذیل عنوانات پر گفتگو کی ۔
انفارمیشن ایج اور ڈیجیٹل میڈیا کے دور میں فن خطابت کی ضرورت واہمیت۔
قدیم و جدید اصناف خطابت کا تعارف۔
آواز کے اتار چڑھاؤ کا فن
آواز کی تین سطحیں اور نومقامات پر خطاب کے ابتدائیہ،وسطانیہ اور اختتامیہ کا اجراء
الفاظ کے صوتی تاثرات سے اعصاب،شعور اور لاشعور تک پیغام رسانی کا عمل
اجتماعی و انفرادی مشق اور اصلاح ۔
کورس کے اختتام پر نائب مسؤل شارٹ کورسز جامعۃالرشید مولانا سلامت علی عباسی صاحب نے کورس کے متعلق اصول و ضوابط و پورے کورس کی ترتیب پر طلباء سے گفتگو کی اور یوں پہلی کلاس اختتام پذیر ہوئی ۔
خطابت کورس جامعۃالرشید 2023ء
زیر انتظام:
کلیۃ الدعوہ ،کلیۃ الفنون شعبہ تخصصات جامعۃالرشید کراچی

Recent News