3rd Class Khitabat Course

تیسری کلاس

July 17, 2023 9 months ago

Kulya-Tu-Dawah Department of JTR Takhassusat
3rd Class Khitabat Course | Jumma Mubarak 14 July 2023
فن خطابت کورس 2023ء جامعۃالرشید کراچی کی تیسری کلاس
14 جولائی بروز جمعتہ المبارک کلیۃ الدعوہ شعبہ تخصصات جامعۃالرشید کے تحت منعقد ہونے والے فن خطابت کورس کی تیسری ی کلاس کا انعقاد ہوا ۔
پہلے لیکچر میں استاد الخطباء مولانا ندیم الرشید صاحب نے درج ذیل عنوانات پر گفتگو کی-
تمہید تیار کرنے کے طریقے
مجلسی تقریر میں ادبی منطقی تمہید کس طرح تیار کی جاتی ہے
دوسرے لیکچر میں مولانا مفتی فیصل احمد صاحب نے سامعین کی نفسیات کے متعلق گفتگو کرنے کے حوالے سے تفصیلی لیکچر دیا اور سامعین کی اقسام اور ان کی نفسیات کے متعلق طلبہ کی رہنمائی کی ۔
تیسرے اور آخری لیکچر میں معروف کالم نگار مولانا انور غازی صاحب نے بولنے کے پانچ عام فہم طریقے پر لیکچر دیا۔
جس کے بعد 11:30 سے 01:00 بجے تک تمام طلبہ کرام کو گروپوں میں تقسیم کر کے عملی مشق کروائی گئی مدربین اساتذہ کرام نے طلبہ سے پہلے تقریر سنی پھر ان کی رہنمائی کی اور نئی تقریر دیکر اس کی عملی مشق بھی کروائی۔
کورس کے اختتام پر نائب مسؤل شارٹ کورسز جامعۃالرشید مولانا سلامت علی عباسی صاحب نے اگلی کلاس کے متعلق ہدایات دیں اور یوں تیسری کلاس اختتام پذیر ہوئی۔
خطابت کورس جامعۃالرشید 2023ء

زیر انتظام:
کلیۃ الدعوہ شعبہ تخصصات جامعۃالرشید کراچی
 

Recent News