کالم نگاری کورس 2022ء کی دوسری کلاس

کالم نگاری کورس 2022ء کی دوسری کلاس

December 1, 2022 1 year ago

کالم نگاری کورس 2022ء کی دوسری کلاس

شعبہ تخصصات جامعۃالرشید "کلیۃ الدعوۃ" کے زیر اہتمام جاری کالم نگاری کورس 2022ء کی بروز جمعۃ المبارک04 نومبر کو دوسری کلاس ہوئی۔
جس میں اساتذہ جامعۃالرشید نے لیکچر دیئے۔

پہلے گھنٹے میں مفتی عبد المنعم فائز صاحب نے طلبہ کرام کو"نو آموز قلم کارکیسے لکھیں؟ " کے عنوان پر لیکچر دیا۔

دوسرے لیکچر میں مولانا ندیم الرشید صاحب نے طلبہ کرام سے "کہانی سے کالم کا ابتدائیہ, وسطانیہ تیار کرنا" کے موضوع پر گفتگو کی ۔

تیسرے گھنٹے میں مولانا انور غازی صاحب نے کالم اور مضمون میں فرق بیان کیا
اور چوتھے اور آخری لیکچر میں مفتی فیصل احمد صاحب نے مواد کی تیاری کے مراحل کے متعلق سیرِحاصل گفتگو کی۔

کلاس کے اختتام پر منتظمِ کورس مولانا سلامت علی عباسی صاحب نے طلبہ کرام کو کورس کے متعلق ہدایات دیں اور یوں دوسری کلاس اختتام پذیر ہوئی-

جامعۃ الرشید کے شعبہ تخصصات کے زیرِ اہتمام پورا سال شارٹ کورسز جاری رہتے ہیں۔

 

Visit Our Website:
👉 http://kulyatudawah.com
YouTube:
👉 https://bit.ly/3x8X75v
Facebook:
👉 https://www.facebook.com/kulyatudawah
Twitter:
👉 https://twitter.com/KulyatuDawah
_________________________________________
Primary Author and Founder of Dawah
Contact Email: info@kulyatudawah.com
-------------------------------------------
Copyright © Dawah All Rights Reserved.

 

Recent News