فن خطابت کورس 2023ء جامعۃالرشید کراچی

دوسری کلاس

June 20, 2023 10 months ago

Kulya-Tu-Dawah Department of JTR Takhassusat
2nd Class Khitabat Course | Jumma Mubarak 16 June 2023
فن خطابت کورس 2023ء جامعۃالرشید کراچی
دوسری کلاس
16 جون بروز جمعتہ المبارک کلیۃ الدعوہ شعبہ تخصصات جامعۃالرشید کے تحت منعقد ہونے والے فن خطابت کورس کی دوسری کلاس کا انعقاد ہوا ۔
پہلے لیکچر میں استاد الخطباء مولانا ندیم الرشید صاحب نے درج ذیل عنوانات پر گفتگو کی ۔
چھوٹی تقریر پر اضافہ کرنے کا طریقہ
مترادفات و صنعت تکرار مفید کے ذریعے کلام میں روز پیدا کرنا
دوسرے لیکچر میں معروف کالم نگار مولانا انور غازی صاحب خطابت و صحافت کے فوائد پر لیکچر دیا
تیسرے آخری اور اہم لیکچر میں استاد العلماء حضرت اقدس مفتی ابو لبابہ شاہ منصور صاحب مدظلہ العالی نے فن خطابت کی اہمیت خطابت کی اقسام، تقریر کی اقسام ، خطیب کی اقسام اور خطابت کے فوائد پر سیر حاصل گفتگو کی
جس کے بعد 11:30 سے 01:00 بجے تک تمام طلبہ کرام کو گروپوں میں تقسیم کر کے عملی مشق کروائی گئی۔
امسال گروپ لیڈر و مدرب و تمام مقررین ہیں جو مختلف ٹی وی چینل اور کئی مقابلوں میں جامعۃالرشید کی نمائندگی کر چکے ہیں، جنھوں نے طلبہ سے پہلے تقریر سنی پھر ان کی رہنمائی کی اور نئی تقریر دیکر اس کی عملی مشق بھی کروائی ۔
کورس کے اختتام پر نائب مسؤل شارٹ کورسز جامعۃالرشید مولانا سلامت علی عباسی صاحب نے چھٹیوں کے متعلق کام بتایا اور اگلی کلاس کے متعلق ہدایات دیں اور یوں دوسری کلاس اختتام پذیر ہوئی ۔
 
خطابت کورس جامعۃالرشید 2023ء
زیر انتظام:
کلیۃ الدعوہ ،کلیۃ الفنون شعبہ تخصصات جامعۃالرشید کراچی

Recent News