فائنل تقریری مقابلہ

فائنل تقریری مقابلہ

October 3, 2022 1 year ago

فائنل تقریری مقابلہ 2022ء(١٤٤٤ھ ) و تقریب تقسیم انعامات و اسناد ۔
16 ستمبر 2022ء کو جامعۃالرشید کراچی میں جاری فن خطابت کورس کا فائنل تقریری مقابلہ منعقد ہوا۔ جس میں جامعۃالرشید کراچی کے طلباء کے مابین اور کراچی کے دیگر مدارس کے طلباء کے مابین تقریری مقابلہ جات منعقد ہوئے۔
ان مقابلوں میں منصفی کے فرائض ( نگران : آل پاکستان حفاظ ایجوکیشن سسٹم ) مولانا خورشید حیدر صاحب ، جامعۃالرشید شعبہ تخصصات کے استاد مولانا عثمان حبیب صاحب اور جامعۃالرشید شعبہ تخصصات کے استاد اور خطابت کورس کے معاون مسئول مولانا سلامت علی عباسی صاحب نے سر انجام دیئے ۔
اس پروگرام کے مہمان خصوصی جامعۃالرشید کراچی کے سینئر استاد و نائب مسئول شعبہ تخصصات جامعۃ الرشید کراچی مفتی اسد اللہ شہباز صاحب مدظلہ العالی تھے جنھوں نے مقابلے کے اختتام پر طلبہ کو مفید مشوروں سے نوازا ۔
اور ( نگران خطابت کورس و نگران کلیۃ الفنون و کلیةالدعوہ جامعۃالرشید کراچی ) مولانا ندیم الرشید صاحب نے طلبہ کرام سے گفتگو کی اور فن خطابت سے آئندہ بھی وابستہ رہنے کی تلقین کی ۔ جبکہ مولانا سلامت علی عباسی معاون مسئول کلیۃ الدعوہ کلیۃ الفنون نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کرام کے ناموں کا اعلان کیا اور اساتذہ کرام نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کرام میں شیلڈز تقسیم کیں۔
جامعۃالرشید کے طلباء کے مابین تقریری مقابلے میں پہلی دوسری پوزیشن حافظ حذیفہ بن محمد یامین دوسری پوزیشن علی اسامہ بن حق نواز تیسری پوزیشن عبد الرحمن بن نور حیات نے جبکہ چوتھی اور اعزازی پوزیشن امین الدین بن علیم الدین نے حاصل کی ۔
جبکہ آل کراچی بین المدارس طلباء کیٹگری میں پہلی پوزیشن ( جامعہ دار العلوم کراچی ) کے طالب علم ہارون سلیم بن مولاناگ سلیم اللہ نے دوسری پوزیشن (جامعہ دار الخیر ) کے طالب علم محمد عثمان محمود بن محمود احمد اور ( مدرسہ خلفائے راشدین) کے طالب نعمت اللہ بن غنم گل حاصل کی اور تیسری پوزیشن ( جامعہ امام ابوحنیفہ مکہ مسجد ) کے طالب علم نصر اللہ بن ولایت خان حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔
اور یوں فن خطابت کورس جامعۃالرشید 2022ء آپ اختتام کو پہنچا ۔

Head Of Department:
Nadeem Ur Rasheed
Assistant:
Salamat Ali Abbasi

Recent News