ہمت نہ ہاریں

March 14, 2022 2 years ago 1 Comment

انسان کو زندگی میں آگے بڑھنے کے لیے کچھ نہ کچھ کرنا پڑتا ہے ۔ کیونکہ فارغ اور ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھنے سے کوئی منزل نہیں ملتی۔ زندگی کی ٹرین کو پٹری پر لانے کے لیے انسان کوشش کرتا ہے، کہ میری زندگی آسان ہو جائے۔ پھر کوشش میں انسان کبھی جیت بھی جاتا ہے اور کبھی ہار بھی جاتا ہے۔ اگر آپ جیت گئے ہیں تو رب کا شکر ادا کریں اور اگر آپ ہار گئے تو اپنی ہار سے سیکھیں۔ ہمت نہ ہاریں کہ میں پوری زندگی ناکام رہوں گا ۔

 

    ہرگز ایسا نہ سوچیں کہ، میں اب ایک ناکارہ انسان ہوں۔ بلکہ دوبارہ میدان میں اترے کامیابی کی امید لیکر اور اپنی پہلی ہار میں جن وجوہات کی بنا پر آپ کو ایک عارضی ہار لائق ہوئی، اپنی ان غلطیوں کو درست کرکہ دوبارہ میدان میں اترے۔ ایسی لاکھوں مثالیں ہیں کہ وہ لوگ جو شروع میں ناکام ہوئے انہیں دوبارہ کیسے منزل ملی کس قدر کامیابی ملی ۔

 

    واٹس ایپ کے موجدین "جین کوم"  اور "برائن ایکٹن" نے بے شمار انٹرویوز دیئے، لیکن حصول ملازمت میں ناکام رہے۔ انھوں نے فیس بک میں ملازمت کے لیے درخواست بھیجی جس کو قبول نہیں کیا گیا۔انہوں نے حوصلہ اور ہمت نہ ہارتے ہوئے "واٹس ایپ" ایجاد کیا جو آج ساری دنیا کے ہر فرد کے لیے کارآمد ہے۔

 

    19 ؍فروری 2014ء کو فیس بک امریکہ نے واٹس ایپ کو 19؍ ارب ڈالر میں خرید لیا ہے ۔کسی بھی چیز کو حاصل کرنے اور سیکھنے کے لیے درکار وقت دیں، اپنی ساری توجہ سے بذات خود باریک بینی سے جائزہ لیں اورﷲ کی رضا میں راضی رہیں۔چیونٹی اپنے عز م و حوصلے کے بل بوتے پر بڑے سے بڑا معرکہ سر کرلیتی ہے اور اس کی ننھی منی جسامت منزل تک پہنچنے کے احساس کو کسی بھی طرح کمزور نہیں کرتی، جب ایک چیونٹی کا یہ حال ہے توانسان کا عزم و حوصلہ کتنا بلند ہونا چاہیے؟

 

    انسان میں موجود عزم و حوصلہ چٹانوں سے ٹکرانے اورطوفانوں کا رُ خ موڑنے کی ہمت پیدا کردیتاہے۔دنیا میں کوئی بھی ایسا نہیں ہے کہ جسے مشکلا ت کا سامنا نہ ہو، مشکل کی کوئی بھی صورت ہوسکتی ہے ، کبھی تو آزمائش بھوک کے بھیس میں آتی ہے اور کبھی غریبی کے لبادے میں۔

 

    انسان کو درپیش مشکلات میں سے ایک بڑی مشکل رزق کی تنگی بھی ہے اور اس مشکل کا سامنا کرنے کا ایک راستہ "قناعت" ہے اور یہ تنگدستی کے بھنور میں خود کو سنبھالنے کا بہترین سہارا ہے۔ جواﷲ کی رضا پر راضی رہنا سیکھ جائے اور قناعت اختیار کرے اسے قلبی سکون کی نعمت نصیب ہوتی ہے۔انسان آزمائشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے صبروقناعت کا عمدہ ہتھیار استعمال کرسکتا ہے۔

 

تو اسی طرح آپ بھی ہمت نہ ہاریں اور اپنی منزل حاصل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں اللہ تعالیٰ آپ سب کو منزل مقصود تک پہنچائے۔ آمین

 

۔ کلیۃالدعوۃ جامعۃالرشید کراچی

 تحریر عبدالقدیر درس

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Recent Blogs