کیسا ہو گا پاکستان

March 11, 2022 2 years ago 1 Comment

یہ ایک سوال ہے جو دل میں اٹھتا ہے ، آج کا پاکستان اور اس کے حالات پر جب نظر ڈالتا ہوں تو گبھرا جاتا ہوں کہ 2050 تک کیا حال ہو جائے گا ،اگر کوئ مسیحا نہ آیا تو۔۔۔

 

آج ہر شخص پاکستان میں خواہ وہ تاجر و صنعتکار ہو،ملازمت پیشہ ہو یاکسی بھی طبقہ سے تعلق رکھتا ہو بے چینی اور تذبذب کا شکار ہے،غیر محفوظ ہے،ہر کسی سے پوچھ رہا ہے،پا کستان کا مستقبل کیا ہے ؟

 

غربت منہ پھاڑے ہر ایک کی طرف بڑھ رہی ہے ۔اس 2سالہ دور میں مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے ۔ہر چیز پر مافیا قابض ہو چکی ،اب تو وزراء کے بھی کرپشن میں ملوث ہو نے کی خبریں آ رہی ہیں

 

۔دیگر جماعتوں کے افراد جو پی ٹی آئی کی چھتری کے تلے اپنے گناہ نیب سے دھلوا چکے ہیں ۔چینی ،آٹا ،پیٹرول مافیا بھی  اربوں کے گھپلے کر چکے ہیں ۔آج بڑے آرام سے دندناتے پھر رہے ہیں ،کچھ پاکستان سے باہر جا کر علاج کے بہانے وزیر اعظم کی پہنچ سے دور جا چکے ہیں ۔انصاف کا یہ حال ہے صرف حزب اختلاف کی حد تک ہے ،نیب ہر ایک پر ہاتھ ڈال چکا ہے۔مگر ایک ٹکہ بھی وصول نہیں کر سکا ۔

 

  شہروں ،گائوں کی سڑکیں ،بازار ، منڈیاں اجاڑ کر رکھ دی ہیں ۔ہر صوبے کا بُرا حال ہے ،رہی سہی کسر کورونا وائرس نے گزشتہ ایک سال سے پوری کر کے قوم کو ادھیڑ ڈالا ہے۔صنعتکارمسلسل مہنگی بجلی،گیس اور پیٹرول کی وجہ سے پریشان ہو کر اپنے اپنے کاروبار سمیٹ رہے ہیں ۔اسکول کے بچے تعلیم سے دور کر دئیے گئے ہیں ، کوروناکی آڑ میں حکومت اُن سے کھلواڑ کر رہی ہے،قدرت اگر پاکستان پر مہربان نہ ہوتی تو شاید بھارت سے بھی بُرا حشر ہمارا ہوتا ۔

 

   معیشت اور کتنی نیچے جائے گی ،کسی وزیر مشیر ،صدر اور خود وزیر اعظم کو نہیں معلوم۔ اسٹاک ایکسچینج پھر نیچے کی طرف اور سونا ،ڈالر اوپر کی طرف تیزی سے جا رہا ہے ۔آئی ایم ایف اور ورلڈبینک کے کارندے حکومتی عہدیدار بن کر قوم کا خون چوس رہے ہیں ۔یوٹرن کا بھی یو ٹرن ہو چکا ہے۔ہر صبح ایک نئی کہانی سننے کو مل رہی ہے ،خود ان کے وزراء عملی طور پر نا اہل ثابت ہو چکے ہیں اور صرف نیب سے بچنے کے لئے پی ٹی آئی کا دامن تھامے ہوئے ہیں اور وزیر اعظم کی ہاں میں ہاں ملانے میں ہی اپنی عافیت سمجھتے ہیں ۔

 

 

 پاکستان کا مستقبل کیا ہو گا ؟؟

2050  کا پاکستان کیسا ہو گا ؟؟

 

یہ وہ سوال ہے جو انسان کو سوچنے پر مجبور کر دیتا ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Recent Blogs