منفرد ہونا اہم ہے

منفرد ہونا اہم ہے

March 7, 2022 2 years ago 1 Comment

کچھ ہنر ہمارے اندر خدا داد ھوتے ہیں۔ کچھ ہم وقت کے ساتھ سیکھتے ہیں۔ لیکن جو ہمارے اندر ہوتے ہے ان کو پہچاننا زیادہ اہم ہوتا ہے لیکن، سیکھنا بھی اتنا ہی ضروری ہوتا ہے۔ کیونکہ یہ دونوں ہی ہماری شخصیت بناتے ہیں۔اس کے لیے ضروری ہے کہ ہم لوگوں کے ساتھ مل کر کام کریں۔ تو اس طرح ہمیں اپنی خوبیوں اور خامیوں کا پتہ چلے گا۔

 

 

کبھی آپ نے غور کیا ہے کہ، کچھ چیزیں دیکھنے میں ہمیں ہلکی نظر آتی ہیں لیکن، جب ان کا کسی سے موازنہ کیا جاۓ تو وہ ہلکی نہیں ہوتی۔ جیسے سفید رنگ کو انفرادی طور پر ہلکا تصور کیا جاتا ہے اور کالے یا سرخ رنگ کو گہرا تصور کیا جاتا ہے۔ لیکن جب سفید رنگ کا کالے یا سرخ سے موازنہ کیا جاۓ تو وہ اتنا ہی نمایاں لگے گا۔

 

 

اس لیے اپنے سے اوپر والے لوگوں کو دیکھ کر ہمیں یہ محسوس نہیں ہونا چاہیئے ،کہ ہم  ان جیسا نہیں بن سکتے بلکہ آپ کے اندر کوئی ایسی خوبی یا ہنر و قابلیت ضرور ہوگا جو آپ کو دوسروں سے منفرد کرے گا بلکل سفید رنگ کی طرح۔ اس لیے خود پر بھروسہ رکھیں کیونکہ امیر،ترقی یافتہ ،اور مشہور ہونا اہم نہیں ہے بلکہ دوسروں سے منفرد نظر آنا اہم ہوتا ہے ۔

 

اپنی قابلیت اور ہنر کو تلاش کرنا اہم ہے ۔ جیسا کہ "جنید جمشید "کہا کرتے تھے: "قابل اور ہنرمند انسان کو کبھی آگے بڑھنے سے مت روکنا کیونکہ، اس کے پاس ہنر ہے ٹیلنٹ ہے اور وہ تمہارے روکنے کے باوجود آگے نکل جائے گا "۔ اللّٰہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو آمین

 

حافظ جمال الدین رحمانی

تخصص فی کلیۃ الدعوہ جامعۃالرشید کراچی

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Recent Blogs