محبوبِ خدا سے محبت

March 14, 2022 2 years ago 1 Comment

ہم جس دور میں چل رہے ہیں ۔ یہ دور پر فتن دور ہے ۔ بیٹا والدین کا نافرمان ہے اور بیوی شوہر کی نافرمان ۔ اسی طرح ہر چھوٹا بڑے کا نا فرمان۔ بے ادبی حد سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔ اس کی وجہ کیا ہے؟ ان سارے فتنوں کی ایک ہی وجہ ہے، کہ ہم نے محبوبِ خدا سے محبت چھوڑ دی ۔ ہم دنیا کی جھوٹی محبتوں کے جال میں اس طرح پھنس گئے ہیں، کہ اب نکلنے کا راستہ دور دور تک نظر نہیں آ رہا۔

 

    ہاں مگر ایک راستہ ہے۔ جو ہمیں ان فتنوں سے محفوظ رکھے اور ہماری زندگی کے مسائل حل کرے۔ وہ راستہ ہے ۔محبوبِ خدا سے محبت۔ ہم اپنی زندگی میں جب اس ہستی سے محبت کریں گے تو زندگی بہت آسان ہو جائے گی۔

 

     اس محبوبِ خدا کی سیرت میں ہمارے ہر مسئلے کا حل ہے کہ ہمیں کس طرح کس کے ساتھ معاملات کرنے چاہیے۔ وہ جب بابا بنے تو فاطمہ سے محبتیں دیکھ لو۔ نانا بنے تو حسنین سے محبتیں دیکھ لو ۔ شوہر بنے تو عائشہ سے محبتیں دیکھ لو ۔ دوست بنے تو ابوبکر سے محبتیں دیکھ لو ۔ اسی طرح آپ علیہ السلام کی زندگی میں ہمارے لیے بہت ہی عمدہ اسلوب ہے۔

 

    یقین جانئے! اگر ہم آپ علیہ السلام سے محبت کر لیں توزندگی بہت ہی آسان ہوجائے گی۔  نہ بیٹا والد کی نافرمانی کرے گا اور نہ بیوی شوہر کی ۔کیونکہ اس محبوبِ خدا سے محبت ہمیں ہمارے زندگی کا ایک عمدہ اسلوب سکھاتی ہے جو لاکھوں کوششوں بعد ہمیں کسی کتاب یا کسی اور کے طرز حیات سے نہیں ملے گا۔  بس اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمیں اپنے محبوب سے  سچی محبت عطا فرمائے آمین!

 

  عبدالقدیر درس 

شعبہ کلیۃ الدعوه جامعۃ الرشيد کراچی

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Recent Blogs