طلاق دیتی زبانوں کو کیا پتہ

March 14, 2022 2 years ago 1 Comment

سخت گرمی کا دن، ہر شخص گرمی سے پریشان، گلی میں سناٹا چھایا ہوا، کوئی باہر نکلنے کو تیار نہیں،- ہر ایک اپنے گھر میں پنکھے کے نیچے اپنے بیوی بچوں کے ساتھ گرمی سے بچنے کے لیے بیٹھا ہوا ہے - اچانک کھڑکی سے جھانک کر دیکھا تو ایک بڑی عمر کا ایک بوڑھا شخص ،اپنا ٹھیلہ گھسیٹتے ہوئے جارہا تھا - کچھ پھل فروٹ لیکر بیچ رہا تھا ٹھیلے کو بڑی مشکلوں سے لے کر جارہا تھا، پھر میں نے دل ہی دل میں میں سوچا کہ آخر کیا وجہ ہوسکتی ہے، کی یہ اس عمر اور گرمی میں کیوں گلیوں میں پھل فروٹ بیچ رہا ہے؟ نیچے اترنے کا سوچا کہ پوچھ تو لوں آخر کیا وجہ ہے؟

بڑی مشکل سے نیچے اترا ان کے پاس گیا پوچھا بابا جی آخر کیا وجہ ہے کہ آپ اس وقت سامان بیچ رہے ہیں، ابھ تو لوگ گھر سے نکلنے کو تیار نہیں - آپ کے بیٹے آپ کو منع نہیں کرتے کہ ابھی اس گرمی میں نہ جا، اس کو جواب سنتے ہی مجھ پر عجیب کیفیت طاری ہوگئی، بچوں کی طرح سسکتے ہوئے بولا اگر بیٹے ہوتے نصیب میں تو شاید یہ نصیب نہ ہوتا - میں نے پوچھا پھر آپ کس لیے کرتے ہیں؟ پھر اسی طرح بچوں کی طرح جواب دیتے ہوئے کہا، ایک بیٹی ہے بڑی تکلیفیں اٹھا کر اس کو پڑھایا، پھر سوچا جوان بیٹی کی شادی کروالوں، اس معاشرے میں غریب کی بیٹی سے کون شادی کرتا ہے ہر شخص کو امیر گھرانے سے رشتہ چاہیے تاکہ اس کو اچھا جہیز مل جائے بڑی ہی مشکلوں سے ایک رشتہ طی ہوا وہ ایک شرط پر کہ اتنا اتنا جہیز دینا پڑے گا مجبوراً ہاں کرلی، کیونکہ کہیں اور سے امید بھی نہیں تھی رشتے کی،

پھر جہیز تیار کرکے شادی کی اور بیٹی کو رخصت کیا - کافی دن انکی زندگی اچھی گزر رہی تھی، میں بھی خوش تھا کہ چلو بیٹی تو خوش ہے، کچھ دن بعد بیٹی کو اترا ہوا چہرہ دیکھا تو پوچھا کیا ہوا ہے، آخر میری بچی اداس کیوں ہے؟ کہنے لگی آج میرے میاں نے لڑائی کی ہے، میں نے تسلی دیتے ہوئے کہا "یہ ہلکی پھلکی لڑائی تو چلتی رہتی ہے اللہ سب آسان کرے گا -

" پھر ایک دن جب میں گھر آیا تو بیٹی کو دیکھا کہ وہ رورہی ہے، میں نے پوچھا آج پھر کیا ہوا ہے میرے لخت جگر کو؟ اس کا جواب سنتے ہی میرے پاؤں سے زمین نکل گئی کہنے لگی آج مجھے انہوں نے طلاق دے کر گھر نکال دیا - مجھ پر جو اس کیفیت طاری ہوئی میرا اللہ ہی جانتا ہے کہ آخر غریب بیٹیوں سے اتنا ظلم کیوں؟ بس دوبارہ محنت کرکے اپنی بیٹی کی شادی کا سوچ رہا ہوں، میں بھی بابا جی کی باتیں سن کر ان کی دعا پر آمین کہتے گھر کو لوٹا، اس لیے جو لوگ طلاق دیتے ہیں وہ اس بات کو ہزار بار سوچیں اس سے زندگیاں اجھڑ جاتی ہیں خصوصاً غریب لڑکیوں کی، لھذا اگر کسی سے شادی اس کو طلاق دینے کے لئے کرنی ہے تو نہ کریں - اللہ تعالیٰ سب بیٹیوں کے نصیب اچھے کرے اور اس طلاق جیسی ذلت سے ہر ایک کی زندگی محفوظ فرمائے- آمین

 

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Recent Blogs