سردی کی آمد

March 18, 2022 2 years ago 1 Comment

          انسان کی طبیعت ایک ہی طرح کی چیزوں سے مسلسل واسطہ پڑنے یا استعمال کرنے سے اکتاجاتی ہے،  مثلآ: گوشت انسان کی مرغوب غزا ہونے کے باوجود مسلسل اس کے کھانے سے اکتا جاتا ہے۔آدمی ایک ہی موسم میں مسلسل رہنے سے موسم کی تبدیلی کا خواستگار ہوتا ہے۔

 

           اللّٰہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل سے سال کو مختلف موسموں  میں تقسیم کیا ہے۔ موسم سرما، موسم گرما، موسم خزاں،۔ موسم بہار۔   ہر موسم کے آخر میں دوسرے موسم کا شدت سے انتظار ہوتا ہے اور انسان اس کے لیئے ہر طرح سے تیار ہوتا ہے، کیوں کہ ایک طویل عرصہ پہلے موسم کے ساتھ بیتنے سے دوسرے موسم سے پیار ہوتا ہے۔

     

            اب موسم گرما ختم ہوگیا ہے اور موسم  سرما کی آمد آمد ہے۔ موسم سرما میں ہر ایک انسان سردی سے بچاؤ کے لئے اپنے اور اپنے اہل خانہ والوں کے لیئے گرم اشیاء مثلآ: کوٹ، سوئیٹر، شوز، بنیان وغیرہ کی خریدوفروخت کرتا ہے۔  اللّٰہ تعالیٰ نے انسانوں میں کچھ اس طرح سے فرق رکھا ہے کہ بعض انسان مالدار ہوتے ہیں اور بعض اوسط درجہ کے اور کچھ غریب، خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو  اس موقع پر اپنے غریب پڑوسی کا بھی خیال رکھتے ہیں۔

 

        سردیاں جب ٹہر جاتی ہیں تو تب ہم گرمیوں کو یاد کرتے ہیں اور جب گرمیاں آتی ہیں تب سردیوں کو، نہ جانے ہم کسی موسم کو زیادہ دیر دیکھنا کیوں پسند نہیں کرتے؟

زندگی کی طرح موسم بھی بہت عجیب ہوتا ہے، جانے کب بدل جاتا ہے؟  پتا ہی نہیں چلتا۔

     

      سردیوں کے موسم میں درختوں کے پتے جھڑ جاتے ہیں جن پر جاتی سردیوں کی کچھ الوداع ہوتی ہے۔ کرنے جب پڑھتی ہیں تو یوں لگتا ہے کہ جیسے بہار کے موسم کی آمد کا سندیس دیکر جارہی ہوں، انسان کی زندگی جیسی بھی ہو سردیوں کا آنا جانا ایسا ہی ہوتا ہے۔

 صحت جو ہے اللّٰہ تعالیٰ کی ایک بڑی نعمت ہونے کے ساتھ ساتھ امانت بھی ہے، امانت کی حفاظت امین کے ذمہ ہوتی ہے،

 

 

       لہذا ہمیں بھی چاہئے کہ امانت داری  کا ثبوت دیتے ہوئے اپنی اور اپنے اردگرد رہنے والوں کی صحت کی حفاظت اور نگہداشت کریں۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Recent Blogs