دین اسلام میں صفائی کی اہمیت

دین اسلام میں صفائی کی اہمیت

March 5, 2022 2 years ago 4 Comments

اسلام ایک ایسا پاکیزہ مذھب ہے جو دیگر مذاھب سے صفائی اور ستھرائی کے لحاظ سے نمایاں مقام و مرتبہ رکھتا ہے. انسان فطرتا صفائی و ستھرائی پسند ہوتا ہے کیونکہ اس سے جہاں وہ خود چستی نشاط اور سکون محسوس کرتا ہے وہیں دوسرے لوگ بھی اس سے محبت کرنے لگتے ہیں اور اس کے قریب آنے لگتے ہیں.

 

سلام چونکہ دین فطرت ہے تو اسلام جہاں انسان کو باطن کے سنوارنے کی تلقین کرتا ہے وہیں ظاہری صفائی کو بھی بہت بڑی اہمیت دی ہے . چنانچہ اللہ تعالی قرآن میں جہاں باطنی پاکیزگی کی خصوصیت کو یوں بیان فرماتے ہیں

 

"اِنّٙ لِلْمُتٙقِیْنٙ مٙفٙازٙٙا" وہیں ظاہری صفائی ستھرائی کی اہمیت کو بھی یوں اجاگر فرماتے ہیں

 

"  وٙثِیٙابٙکٙ  فٙطٙھِّر " اپنے کپڑے پاک صاف رکھو! مزید برآں دین اسلام کی اساس اور بنیاد، کہ جس پر اسلام کی خوبصورت عمارت کھڑی ہے یعنی "ایمان" صفائی و ستھرائی کو اس ایمان کا بھی حصہ قرار دیا ہے.

 

اسی طرح نماز اسلام کا دوسرا رکن ہے اس کی ادائگی کے لیے بھی کپڑے جسم اور جگہ کی طہارت کو شرط اور لازم قرار دیا ہے ، چنانچہ اسی پیش نظر جب اہلِ قباء نےاس صفائی و ستھرائی کا بہترین انداز میں اہتمام فرمایا ،

تو اللہ تعالی نے آسمان سے ان کی توصیف و تعریف کے لیے قرآن کی آیتیں نازل فرمائیں، اور یہ پوری انسانیت کے لیے ایک سبق آموز درس ہوا کہ صفائی ستھرائی کتنی اہمیت کا حامل ہے اور اسلام میں اس کا کتنا مرتبہ و مقام ہے ؟

 

صفائی کی اہمیت کا اس بات سے بھی اندازہ لگا سکتے ہیں ، کہ خود اللہ تعالی اس نظافت صفائی اور صاف ستھرے رہنے والوں کو خوب پسند فرماتے ہیں، اور ان سے اپنی محبت اور مغفرت کا وعدہ بھی فرماتے ہیں ،اور اس طرح ظاہری پاکیزگی و صفائی سے باطنی اور قلبی پاکی تک کا یہ سفر اپنی آخری منزل "ولایت" تک پہنچ جاتا ہے.

 

اظہرالدین خارانی

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Recent Blogs